سٹاموکس وٹ Boost Pigeon Energy

کبوتر کی پرواز میں اضافہ سٹاموکس وٹ

اپنے آج کے اس آرٹیکل میں. کبوتروں کی پرواز میں اضافہ کرنے کی جس میڈیسن کا تعارف آپ کو کروانے جا رہا ہوں. اس کا نام ہے سٹاموکس وٹ. Boost Pigeon Energy . پیجن سپورٹس کی یہ پہلی میڈیسن ہے جسے اولمپک کمیٹی سے اپروو کروایا گیا ہے. سٹاموکس کو سب سے پہلے انسانی اتھلیٹ کی کارکردگی میں اضافہ کے لئے تیار کیا گیا تھا. اس کے بعد سٹاموکس وٹ کے نام سے ریس میں دوڑنے والے گھوڑوں کے لئے اس میڈیسن کو بنا کے استعمال کیا گیا. اور ہر دو جگہ کامیاب نتائج کے بعد اب اس میڈیسن کو کبوتروں کی پرواز میں اضافہ کے لئے تیار کیا گیا ہے. اور اس کے نتائج انتہائی شاندار ہیں

سٹاموکس وٹ کے فوائد

یہ میڈیسن مکمل طور پرقدرتی اجزاء سے تیار کی گئے ہے. کسی قسم کا کیمیکل اس کی تیاری میں استعمال نہیں ہوا. اس لئے سب سے پہلی بات اس کا استعمال کبوتروں کے لئے بالکل بھی نقصان دہ نہیں ہے. اسکے استعمال سے کبوتر کے اڑنے کی رفتار تیز ہو جاتی ہے. قوت برداشت میں اضافہ ہوتا ہے. دماغی طور پر کبوتر چست ہو جاتا ہے. سٹاموکس وٹ کا استعمال کبوتر کے جسم کے تمام خلیوں تک آکسیجن کی فراہمی کوممکن بناتا ہے. خون کی فراہمی جسم کے تمام اعضاء تک ہوتی ہے. کبوتر کے پٹھوں کو طاقت فراہم ہوتی ہے. جس کے نتیجہ میں کبوتر اپنی پرواز میں اضافہ کرتے ہیں.اور مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں. Boost Pigeon Energy With Stamox Vet

 Boost Pigeon Energy استعمال کا طریقہ

کبوتروں سے پروازی مقابلوں کے دوران بہتر کارکردگی لینے کے لئے. آپ سٹاموکس وٹ کواس طرح استعمال کر سکتے ہیں. کہ اگر فرض کر لیں جمعہ کے دن آپ نے اپنے کبوتروں کو مقابلے میں اڑانا ہے تو. بدھ کے دن شام کو ایک چائے والا چمچ سٹاموکس وٹ پائوڈر ایک لیٹر سادہ پانی میں مکس کر کے اپنے کبوتروں‌کو پلائیں. ٹھیک یہی عمل آپ جمعرات کے شام کو بھی دہرائیِں. سٹاموکس وٹ کے اس دو دن کے استعمال سے آپ کے کبوتر مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہری کریں گے. احتیاط کے طور پر آپ بالکل اسی طرح سے مقابلے سے پہلے اس میڈیسن کو استعمال کروا کے اپنے کبوتروں کو چیک کر سکتے ہیں

پیکنگ اور قیمت

فی الحال سٹاموکس وٹ Boost Pigeon Energy  دو سو گرام کی پیکنگ میں دستیاب ہے. اور جہاں تک بات ہے اس کی قیمت کی تو وہ تریپن امریکی ڈالر ہے. چونکہ اس میڈیسن کا استعمال ابھی پاکستان میں عام نہیں‌ہوا اس لئے کسی مقامی ویٹرنری سٹور سے اس کا ملنا شائدممکن نہ ہو. لیکن آپ اس میڈیسن کو بآسانی اونلائین خرید سکتے ہیں. لیکن اس کے لئے پھر آپ کو الگ سے ڈلیوری چارجز بھی ادا کرنے پڑیں گے. اس کے علاوہ اگر آپ کا کوئی دوست یا رشتہ دار گلف یا یورپ میں مقیم ہے. تو آپ اس سے ریکوسٹ کر کے بھی یہ میڈیسن منگوا کر اپنے کبوتروں کو استعمال کروا سکتے ہیں

خود سٹاموکس وٹ تیار کرنے کا طریقہ

اس پروڈکٹ کو بنانے والی کمپنی نے اسے بیٹ روٹ پائوڈر سے تیار کیا ہے. بیٹ روٹ کہتے ہیں چقندر کو. جی ہاں‌بالکل وہی چقندر جسے ہم عام طور پر سلاد کے لئے استعمال کرتے ہیں. دنیا بھر کے غذائی ماہرین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ چقندر کا پائوڈر انرجی میں اضافہ کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے. اس کے ساتھ ساتھ اس  کے استعمال سے مسلز زیادہ بہتر طریقے وے کام کرتے ہیں. آپ اس پروڈکٹ کو اپنے کبوتروں کی پرواز میں اضافہ کے لئے خود بھی تیار کر سکتے ہیں. اس کے لئے آپ کو درکار ہوں گے کچھ چقندر. انہیں خشک کریں. پائوڈر بنائیں. اور استعمال کر کے اپنے کبوتروں کی کارکردگی کو بہتر بنائیں

2 thoughts on “سٹاموکس وٹ Boost Pigeon Energy”

Leave a Comment