کبوتروں کو شدید گرمی سے بچانے کا مکمل طریقہ کار

کبوتر اور شدید گرم موسم

اپنے آج کے اس آرٹیکل میں ہمار موضوع ہے. کہ کس طرح ہم اپنے کبوتروں کو شدید گرم موسم کی شدت سے محفوظ رکھ سکتے ہیں. رہنے کے لئے انہیں کس طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں. ایسی کون سی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں. کے جن کی بدولت کبوتر گرمی کی شدت کو برداشت کر سکیں. گرم موسم میں کبوتروں‌کو کس طرح کا دانہ پانی فراہم کیا جائے. کہ جو انہیں گرمی کو برداشت کرنے اور اپنے باڈی ٹمپریچر کو موسم کے لحاظ سے ایڈجسٹ کرنے میں مددگار ہو. تاکہ کبوتر گرمی سے متاثر ہو کر بیماریوں‌کا شکار نہ ہوں

کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافہ

جیسا کہ ہم سب دیکھ رہے ہیں. ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کرہ ارض کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے.اور ہر گزرتے سال کے ساتھ اس میں شدت آرہی ہے. اس سال گرمی کی شدت میں جو اضافہ ہوا ہے وہ ہم سب کے سامنے ہی ہے. پنجاب کے ان اضلاع میں بھی جہاں‌اتنی زیادہ گرمی نہیں پڑتی. وہاں پے بھی اس سال ٹمپریچر نے پچاس ڈگری سنٹی گریڈ کو ٹچ کیا ہے. چھت کے نیچے. کمرے کے اندر. مناسب سہولتوں کے ساتھ بیٹھے انسان سے یہ گرمی برداشت ہو نہیں پا رہی. تو چھت پے موجود کبوتروں کی حالت کیا ہوگی. اسے سمجھنا کوئی زیادہ مشکل نہیں ہے

احتیاط جو کرنا ضروری ہیں

اپنے قیمتی کبوتروں کو اس جان لیوا گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لئے. سب سے پہلے توان کے ڈربوں کو سورج کے تپش سے بچانے کے لئے مناسب سایہ فراہم کریں. کبوتروں‌کے ڈربوں کو صاف اور ہوادار رکھیں. تازہ پانی کے برتن کبوتروں کے سامنے موجود رہیں. پانی کے برتن کو سایہ دار جگہ پر رکھیں. اور ہر تین سے چار گھنٹے کے وقفے کے دوران پانی کو تبدیل کرتے رہیں. اس بات کو یقینی بنائیں کے کبوتر زیادہ دیر کے لئے ڈربے کے اندر نہ رہیں. ڈربوں کے سامنے اگر جال بنا ہوا ہے تو بہتر ہے. ورنہ کبوتروں کو کھلا چھوڑ دیں. اور چھت پے بھی کبوتروں کے لئے سائے کا مناسب انتظام کریں

کبوتروں کے دانے کی سلیکشن

جس وقت گرم موسم اپنے عروج پے ہو. تو اس وقت اپنے کبوتروں کو فراہم کیا جانے والا دانہ ترتیب دیتے وقت. اس میں اس طرح کی اجناس اور بیج شامل کریں. جن کی تاثیر ٹھنڈی ہو. جیسے اگر اجناس کی بات کریں تو جوں. اور اگر بیجوں کی بات کریں تو تربوز یا کدو کے بیج. مزید اسی طرح کی اور ٹھنڈی تاثیر رکھنے والی اجناس آپ اپنے کبوتروں کی غذا میں شامل کر سکتے ہیں. سوکھی ہوئی روٹی کو اتنا سا گیلا کر کے کبوتروں کے آگے رکھیں کہ جسے وہ خود اپنی چونچ کے ساتھ توڑ کے کھا سکیں سخت گرم موسم میں سوکھی روٹی کبوتروں کے لئے بہترین ہے. یہ اشیاء نہ صرف کبوتروں کے جسم کے ٹمپریچر کو کنٹرول کریں گے بلکہ انہیں گرمی کی شدت کو برداشت کرنے میں بھی مدد دیں گی

ٹھنڈے پانی کا استعمال

سخت گرم موسم میں کبوتروں کے پانی کے برتن میں. ہر دوسرے دن کوئی اچھا سا ٹھںڈا پانی بنا کر. اسے سادہ پانی کے ساتھ مکس کر کے اپنے کبوتروں کو پلایا کریں. بہت سی ایسی اشیاء ہیں جن کے ٹھنڈے پانی بنا کر کبوتروں کو گرم موسم میں پلائے جاتے ہیں. جیسا کہ املی آلو بخارے کا پانی، صندل یا گل نیلوفر کا پانی، چھوٹی الائچی یا ذریشک کا پانی وغیرہ. اس کے علاہ ملٹھی کا پانی بنا کر بھی آپ اپنے کبوتروں کو پلا سکتے ہیں. مزید صنوبر کے پھولوں‌کا پانی بھی سخت گرم موسم میں کبوتروں کے لئے بے حد مفید مانا جاتا ہے

ملٹھی کا پانی بنانے کا طریقہ

ملٹھی کا پانی بنانے کے لئے آدھ پائو ملٹھی لے کراسے ہلکا کوٹ لیں. ایک برتن میں دو لیٹر سادہ پانی لے لیں. اور کوٹی ہوئی ملٹھی اس پانی میں ڈال کر رکھ دیں. اور دو دن تک اسے اس پانی میں بھیگا رہنے دیں. دو دن بعد ملٹھی کو خوب اچھی طرح پانی میں مل لیں. اور پھر اس پانی کو چھان کر کسی بوتل میں بھر کے فریج میں رکھ لیں. کبوتروں کے پانی کے برتن میں ہر دوسرے دن سو سی سی ملٹھی والا پانی ایک لیٹر سادہ پانی میں مکس کر کے کبوتروں کو پلائیں. کوشش کریں کہ دوپہر کے دانے کے بعد یہ پانی آپ کے کبوتر پئیں

صنوبر کے پھولوں کا پانی بنانے کا طریقہ

اسی طرح اگر آپ اپنے کبوتروں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لئے صنوبر کے پھولوں کا پانی بنانا چاہتے ہیں. تو پچاس گرام صنوبرپھول لے لیں. کسی برتن میں ایک لیٹر پانی لے کر. ان پھولوں کو دو دن کے لئے اس پانی میں بھگو کے رکھ دیں. دو دن کے بعد پھر اسی طرح پھولوں کو پانی کے اندر اچھی طرح ہاتھوں سے مل لیں. اور پھر اس پانی کو چھان کے کسی بوتل میں بھر کے رکھ لیں. پانی کو یا تو فریج میں رکھیں یا پھر کسی ٹھنڈی جگہ پر. اور پھرسخت گرم موسم میں ہر دوسرے دن اپنے کبوتروں کا پانی کا برتن اس طرح ترتیب دیں. کہ ایک لیٹر سادہ پانی ہو اور اس میں پچاس سی سی صنبوبر کے پھولوں والا پانی مکس کر لیں. اور دوپہر کے دانے کے بعد اپنے کبوتروں کو یہ پانی پینے کے لئے دیں

 

سخت گرم موسم کی شدت کو کم کرنے کے لئے. یہ دونوں پانی آپ کے کبوتروں کے لئے بے حد مفید ثابت ہونگے. کبوتروں کے جسم کا درجہ حرارت کنٹرول میں رہے گا. عام طور پر گرم موسم میں زیادہ تر کبوتر پانی پی کر اپنی پوٹ بھر لیتے ہیں. اور دانہ بہت کم کھاتے ہیں. جس کی وجہ سے کبوتر کمزور ہو کر بیماریوں‌کا شکار ہو جاتے ہیں. لیکن جب آپ اپنے کبوتروں کو یہ پانی استعمال کروائیں گے. تو ان کی دانے کے لئے رغبت بڑھے گی. اور آپ کے کبوتر بالکل فٹ اور صحت مند رہیں گے

Leave a Comment