بےبی پیجنز کی پرواز میں اضافہ کے لئے نُسخہ

پروازی مقابلوں کا آغاز

کبوتر پروری کے نئے سیزن 2021 کا آغاز اس مہینے سے ہو چکا ہے. کچھ ایریاز میں بےبی پیجنز کے پروازی مقابلے شروع ہو چکے ہیں. مزید 23 مارچ سے ملک بھر میں بےبی پیجنز کے ون ٹو ون مقابلے اور ضلعی یا قومی سطح کے ٹورنامنٹس شروع ہو جائیں گے. شائقینِ کبوتر پروری پوری محنت کے ساتھ اپنے اپنے بےبی پیجنزکی دیکھ بھال کر رہے ہیں. اور ان کو اڑا کر ان کی پریکٹس کروا رہے ہیں. تاکہ آنے والے دنوں میں منعقد ہونے والے مقابلوں کے دوران بہتر سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں. کچھ دوستوں‌کے پاس ایسے بےبی پیجنز ہوتے ہیں جن میں یہ اہلیت ہوتی ہے کہ وہ باآسانی شام تک پرواز کر لیتے ہیں. لیکن سبھی میں یہ اہلیت نہیں‌ہوتی. زیادہ ترایسے ہوتے ہیں کہ اگر انہیں صبح اڑایا جائے تو دن بارہ سے دو بجے تک ہی پرواز کرتے ہیں

جو کبوتر یا بےبی پیجنز کم پرواز کرتے ہیں شائقینِ کبوتر پروری ایسے بےبی پیجنز کو پھر مختلف اقسام کی خوراک یا خاص نسخہ جات استعمال کرواتے ہیں. جن سے ان کی انرجی بوسٹ ہوتی ہے اور پھر وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں. یہ نسخہ جات کبوتر پروری کے شوق کا ایک سیکرٹ ہوتے ہیں. اور جس شوقین کو کسی خاص نسخہ کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ صرف اسے اپنے تک ہی محدود رکھتا ہے. اور اسکی حتی الامکان یہ کوشش ہوتی ہے کہ کوئی دوسرا اس بارے میں جان نہ سکے

خاص خوراک یا نسخہ پرواز

آج کے اس آرٹیکل میں آپ کے ساتھ بےبی پیجنز کی پرواز میں اضافہ کے لئے ایک خوراک یا یوں کہہ لیں ان کی انرجی کو بوسٹ کرنے کے لئے ایک خاص نسخہ پرواز شئیر کر رہا ہوں. جو کہ سو فیصد رزلٹڈ اور آزمودہ ہے. آپ اسے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق بنا کے پہلے بےبی پیجنز کو عام پھرتوں کے دوران استعمال کر کے رزلٹ لیں. جو کہ لازم آپ کو ملے گا. کیونکہ میں نے بتایا ہے کہ یہ طریقہ کار آزمودہ ہے. اور اس کے بعد ون ٹو ون مقابلوں یا ٹورنامٹس میں اسے استعمال کروا کے اپنی کامیابی کو یقینی بنائیں. یہ وہ چیز ہے جو کہ ہزاروں‌لاکھوں روپیہ خرچ کرنے اور برسوں خدمت کرنے کے باوجود کوئی آپ کو نہیں بتاتا

خوراک یا نسخہ بنانے کا یہ طریقہ جو آپ کو بتارہا ہوں یہ سات بےبی پیجنز کے لئے ہے. بےبی پیجنز کم یا زیادہ ہونے کی صورت میں آپ اسی حساب سے اشیاء کی مقدار کو کم یا زیادہ کر سکتے ہیں.جب آپ اسے سات بےبی پیجنز کے لئے بنا رہے ہیں تو آپ کو درج ذیل اشیاء نیچے بتائی ہوئی مقدار میں درکار ہونکی

نُسخہ بنانے کے لئے درکار اشیاء

اکیس عدد بادام کی گریاں لے لیں جن کو آپ نے رات کو کسی مٹی کے برتن میں پانی ڈال کر بھگو دینا ہے اور صبح ان کا چھلکا اتار لینا ہے. دس عدد پستے لے لینے ہیںِ دس عدد بھنے ہوئے چنے. ایک چُٹکی سفید تِل. دو عدد بڑی الائچیوں میں سے جو بیج نکلیں وہ لے لیں. سنٹرم سلور ایک ٹیبلیٹ. ایک ٹیبلٹ ماڈرن. ڈیلٹا کارٹل کی تین ٹیبلٹ. آدھا چائے والا چھوٹا چمچ دوالمسک کا. آدھا چائے والا چھوٹا چمچ خمیرہ گائوزبان کا اور اٹھائیس عدد چاندی کے ورق لے لینے ہیں

گولیاں بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے دو عدد بڑی الائچیوں میں سے جو بیج آپ نے نکالے تھے انہیں ہاون دستہ میں ڈال کر اچھی طرح کوٹ کے باریک کر لیں. اُس کے بعد سفید تل، پھر بھنے ہوئے چنے اور پستہ ان سب چیزوں کو بھی ہاون دستہ میں ڈال کر کوٹ کے باریک کرتے جائیں. پھر سنٹرم سلور،ماڈرن اور ڈیلٹا کارٹل کی ٹیبلیٹس کو بھی ہاون دستہ میں ڈال کر باریک پائوڈر کر لیں. اور پھر اسی طرح بادام کی گریوں کو ہاون دستہ میں ڈال کر انہیں بھی اچھی طرح کوٹ لیں اور سب سے آخر میں خمیرہ گائو زبان اور دوالمسک کو بھی ان میں اچھی طرح مکس کر کے جو پیسٹ بنے اس کی اٹھائیس گولیاں بنا کر ہر گولی کے گرد چاندی کا ورق لپیٹ دیں. بےبی پیجنز کو دینے کے لئے ہماری گولیاں تیار ہو گئی ہیں

طریقہ استعمال

اب ہم فرض کر لیتے ہیں کہ جمعہ کے دن ہم نے اپنے بےبی پیجنز کو اڑانا ہے. اور آج بدھ کا دن ہے. بدھ کے دن شام کو آپ ہر بےبی پیجن کو بنائی ہوئی دو دو گولیاں کھلادیں. اور جو گولیاں باقی بچی ہیں انہیں ریفریجریٹر کے نیچے والے خانے یا پھر کسی ٹھنڈی جگہ پر محفوظ کر کے رکھ دیں.اگلا دن ہو گا جمعرات کا اور ظاہر ہے یہ دن ناغے والا ہے تو آپ کے بےبی پیجنز سارا دن جال میں ہی رہیں گے اور آپ انہیں جال کے اندر ہی دانہ پانی کریں گے. دوپہر میں جب آپ نے اپنے بےبی پیجنز کو باجرہ ڈالنا ہے تو آپ انہیں باجرے کے بعد جو پانی پلائیں گے وہ آپ نے درج ذیل طریقہ سے بنا کے پلانا ہے

گرم پانی بنانے اور استعمال کا طریقہ

پانی بنانے کے لئے آپ نے کسی برتن میں تین پائو سادہ پانی ڈال کر اس میں آدھا چمچ دیسی اجوائن کا، دو عدد بڑی الائچیوں کے بیج،تین انچ کا دارچینی کا ٹکڑا،تین انچ کا پان کی جڑ کا ٹکڑا اور ایک انچ کا ملٹھی کا ٹکڑا ڈال کر اس پانی کو چولھے پے رکھ کے ہلکی آگ پر اتنی دیر تک پکانا ہے کہ وہ پانی آدھ پائو کے قریب رہ جائے. اس کے بعد چولھا بند کر دیں. اور اس بنے ہوئے پانی کو چھان کر اس میں ایک لیٹر سادہ پانی مکس کر کے کبوتروں کے پانی کے برتن میں ڈال کر ان کے آگے رکھ دینا ہے. چونکہ بےبی پیجنز نے باجرہ کھایا ہوا ہو گا تو وہ اچھی طرح سے یہ پانی پی لیں گے. پندرہ سے بیس منٹ تک پانی کا یہ برتن ان کے سامنے پڑا رہنے دیں اور اس کے بعد اس برتن کو اٹھا دیں. اور تقریبا دو گھنٹے بعد دوبارہ کبوتروں‌کے پانی کے برتن میں سادہ پانی ڈال کر بےبی پیجنز کے آگے رکھ دیںِ

استعمال کا طریقہ

اب ہمارے پاس جو چودہ گولیاں باقی بچی تھیں ان کو جمعرات کی رات کو دس بجے ہر بےبی پیجن کو دو دو گولیاں کھلا کر اس کے بعد انہیں پانچ پانچ سی سی نیم گرم پانی پلا دیں سرنج کے ساتھ . اس کے بعد پھر جمعہ والے دن صبح جس وقت بھی آپ نے بےبی پیجنز کو اڑانا ہے ان کی روٹین کے مطابق انہیں اللہ کا نام لے کر اڑا دیں. روٹین کے مطابق مطلب اگر آپ نے اپنے بےبی پیجنز کو پانی پے لگایا ہوا ہے تو جتنا پانی آپ انہیں پہلے دے کر اڑاتے رہے ہیں اتنا ہی پانی دے کر اڑا دیں. اور اگر آپ نے اپنے بےبی پیجنز کو پانی پے نہیں لگایا تو انہیں پھر بنا پانی دیے ہی اڑائیں. انشاء اللہ آپ کے بےبی پیجنز بہت اچھی پرواز دے کر بالکل فٹ حالت میں گھر واپس بیٹھیں گے

ہمیشہ یاد رکھیں

جب بھی آپ اپنے کبوتروں یا بےبی پیجنز کو کسی نسخہ کے زیر اثر اڑاتے ہیں تو ایک تو اس بات کا دھیان رکھا کریں کہ اس نسخہ کو ڈائریکٹ مقابلہ والے دن ہی استعمال نہ کیا کریں بلکہ پہلے عام پھرتوں میں اسے استعمال کرکے اس کا رزلٹ دیکھ لیا کریں. دوسری بات نسخہ صرف اپنے ان کبوتروں کو لگائیں جن کی کسیں بنی ہوئی ہوں اور ان کی پرواز کی پریکٹس اچھی طرح سے ہوئی ہوئی ہو.مزید ان کی آپ نے اچھے طریقے سے دیکھ بھال کی ہوئی ہو تاکہ جب وہ نسخہ کے زیر اثر زیادہ دیر تک پرواز کریں تو اسے برداشت کر سکیں

2 thoughts on “بےبی پیجنز کی پرواز میں اضافہ کے لئے نُسخہ”

  1. Hello Master sb ap ka bhut bhut sushriya hum taq ya malomat punchane ka master sb mai ap se aik sawal puchna chahta hu k hum ager kisi Mali ankh k kabuter k sth white ankh ya pher kis or sth ya kisi zard ankh ko nili ya Mali ankh se lagate hai to humai kis tarha k ankh rasult mai mil sakhti hai plz master sb jawab zaro dijaye ga mai ap ka wait Karo ga shukriya.

    Reply

Leave a Comment