بابے نور دین والے بٹیرے کبوتر Pakistan Pigeon Breed

بٹیرے کبوتر

ہائی فلائیر کبوتروں کی بہت ساری نسلیں ہیں.ان میں سے ایک پاکستانی پیجن بریڈ Pakistan Pigeon Breed نسل . جوکہ اپنی بے مثال پروازی اور سیان کی صلاحیتوں کی وجہ سے .کبوتر پروری کے شائقین میں بے حد پسند کی جاتی ہے. اور ہر کبوتر پروری کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پاس اس نسل کے کبوتر ہوں. وہ ہیں بٹیرا نسل کے کبوتر. بٹیرا نسل کبوتروں کی ایک قدیم نسل ہے. جو کی قیامَ پاکستان سے قبل وجود میں آئی. اس لئے اس کی تاریخ کے بارے میں مستند حوالہ جات موجود نہیں ہیں. اس نسل کے کبوتروں‌نے بہت سے مقامات پر مختلف اساتذہ کے نام سے شہرت حاصل کی. اور اپنی صلاحیتوں‌کا لوہا منوایا

بابانوردین کے بٹیرے کبوتر

اس نسل کے کبوتروں مطلب بٹیرے کبوتروں نے جن استاد صاحب کے پاس بے پناہ شہرت حاصل کی. ان کا نام بابا نور دین ہے. سیان اور پرواز کی بے پناہ خصوصیات کے حامل. بابا نوردین کے ان بٹیرے کبوتروں کا پاکستان کی کبوتر پروری کی تاریخ میں اپنا ایک مقام ہے. پاکستان کی کئی ایک نامور چھتوں پے یہ کبوتر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں. جن میں پیپلاں کے مشہور و معروف کبوتر پرور استاد اکمل خان کی چھت بھی شامل ہے. جہاں پر یہ کبوتر رات تک کی پروازیں دیتے ہیں. اس کے علاوہ اور بھی بے شمار چھتوں پے یہ کبوتر موجود ہیں. اور اصل اور کراس دونوں حالتوں میں لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں. Pakistan Pigeon Breed

وجہ شہرت بٹیرے کبوتر

یہ کبوتر اپنے جسم پر بٹیرے کی رنگت کے ریڈش پر نکالتے ہیں. اسی وجہ سے یہ کبوتر بٹیرا کبوتروں Pakistan Pigeon Breed کے نام سے مشہور ہوئے. ان کبوتروں کی سب سے بڑی خوبی جن کی وجہ سے ان کو شہرت ملی وہ ان کبوتروں کی سیان ہے. عقل اور گھر کی پہچان کی صلاحیت ان کبوتروں میں بہت زیادہ ہے. یہاں تک کے یہ کبوتر کم روشنی یا اندھیرے میں بھی اپنے گھر کی پہچان کر لیتے ہیں. اور اپنی چھت پے واپس آ جاتے ہیں. پیپلاں‌کے مشہور کبوتر پرور استاد اکمل خان کی چھت پے ان کبوتروں کی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے

پہچان بٹیرے کبوتر کی

ان کبوتروں کی چونچ چھوٹی اور سیاہ رنگ کی. بڑی اور چمکدار آنکھیں. کبوتروں کی آنکھ کی زمین سفید ہوتی ہے. اور سفید زمین پر پھر ملکی وائٹ رنگ کے ذرے ہوتے ہیں. پلک ان کبوتروں‌کی ہلکے پیلے رنگ کی. اور ٹانگیں اور پنجے خشک اور عام کبوتروں کی نسبت چھوٹے ہوتے ہیں. چھاتی بیٹھی ہوئی اور سر کا سائز عام کبوتروں سے تھوڑا بڑا ہوتا ہے. ان کبوتروں کے پر بھی تھوڑے بڑے اور گولائی میں‌ہوتے ہیں. بولنے مطلب گٹکنے میں ان کی آواز عام کبوتروں کی نسبت ہلکی ہوتی ہے. بٹیرے کبوتر Pakistan Pigeon Breed گہرے جونسرے ہوتے ہیں. اور اپنی پوٹ یا پھر اپنی کمر پے ریڈش کلر کے پر لے کر آتے ہیں. جیسے جیسے ان کی عمر زیادہ ہوتی ہے. یہ اپنے اصل رنگ میں‌آجاتے ہیں. اپنے اصل رنگ میں آنے کے لئے انہیں تین سے چار سال کا وقت درکار ہوتا ہے

Leave a Comment