کُندہ لگے کبوتر کا پرفیکٹ علاج Pigeon Shoulder Treatment

کبوتر کا دوران پرواز کندہ لگ جانا

جو کبوتر پرور دوست کبوتروں کو اڑانے کا شوق کرتے ہیں. اُنہیں اکثروبیشتر اس صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے. کہ دوران پرواز ان کے کسی کبوتر کا ایک کندھا ٹھیک طرح سے کام نہیں‌کرتا. جس کی وجہ سے انہیں اڑتے وقت پرابلم ہوتی ہے. شوق کی اصطلاح میں‌کہا جاتا ہے کہ کبوتر کا کندہ لگ کیا ہے. آج کے اس آرٹیکل میں‌کندہ لگےہوئے کبوتر کا پرفیکٹ ٹریٹمنٹ Pigeon Shoulder Treatment آپ کے ساتھ شئیر کرونگا. یہ ایک آزمودہ طریقہ علاج ھے. جو کہ آپ کو فوری طور پر رزلٹ دے گا. اور صرف دو دن کے علاج کے بعد آپ اپنے کبوتر کو دوبارہ اڑا سکتے ہیں

کندہ لگنے کی وجوہات

پرواز کے دوران کبوتروں کے کندہ لگ جانے کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں. جیسا کہ اگر موسم سخت گرم ہے. تو کبوتروں کے جسم میں پانی کی کمی ہو جانا. یا پھر کبوتر کے کسی مسل کا کھیچ جانا. کبوتر کا ابتدائی پروازوں میں ھی زیادہ زور لگا دینا. کسی نسخہ کے زیر اثر کبوتر کا اتنا پرواز کرنا کہ جتنی پرواز کی اس میں سکت نہ ہو. مسلسل پروازیں دیتے وقت کبوتر کی جسمانی تھکاوٹ کو دور نہ کرنا بھی کندہ لگنے Pigeon Shoulder Treatment کا سبب بن جاتا ہے. اس کے علاوہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ جن دنوں میں ہم کبوتروں کو اڑا رہے ہوں. ان دنوں میں اگر ان کے دانے میں مکئی کا استعمال کیا جائے. تب بھی اکثروبیشتر کبوتروں کو اس مسئلہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے

کچھ ضروری باتیں

ہمارے اس کبوتر پروری کے شوق میں زیادہ تر رحجان یہ ہے. کہ جس دوست کو شوق سے متعلق کسی چیز کا علم ہے. وہ اسے بس اپنے آپ تک محدود رکھتا ہے. آپ سے گزارش ہے کہ اس رحجان کو بدلیں. اور نہیں تو کبوتروں کی بیماریوں سے متعلق اگر آپ کے پاس کوئی پرفیکٹ طریقہ علاج موجود ہو. تو اسے زیادہ سے زیادہ دوستوں تک پہنچانے کی کوشش کیا کریں. تاکہ وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں. اور اپنے کبوتروں کا علاج کر سکیں. Pigeon Shoulder Treatment کسی جاندار کی جان بچانا ایک نیکی کا عمل ہے. ہمارے مذھب کی بھی یہی تعلیمات ہیں. تمام دوست جو یہ آرٹیکل پڑھ رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ اس پر غور ضرور کریں

طریقہ علاج Pigeon Shoulder Treatment

بے حد سستا اور آسان طریقہ کار ہے. آپ نے کرنا یہ ہے کہ ایک عدد بڑی الائچی میں سے جتنے بیج نکلیں وہ لے لیں. بڑی الائچی کا چھلکا استعمال نہیں کرنا ہے. صرف بیج استعمال کرنے ہیںِ. ایک عدد انجیر لے لیں. اور دو عدد منکے لے کر ان کے بیج نکال دیں. سب سے پہلے بڑی الائچی کے بیجوں کو ہاون دستہ یا کھرل میں ڈال کر کوٹ کے اچھی طرح باریک کر لیں. اس کے بعد انجیر کو بھی اس کے ساتھ ہی اچھی طرح کوٹ لیں. اور پھر آخر میں منکے بھی ان کے ساتھ کوٹ کے ان تمام چیزوں کو یک جان کر لیں. اور جو پیسٹ تیارہو اس کی برابر سائز میں نو عدد گولیاں بنا لیں

استعمال کا طریقہ

آپ کے جس کبوتر کا کندہ لگا ہے Pigeon Shoulder Treatment رات کو آٹھ بجے اسے بنائی ہوئی ایک گولی کھلا دیں. اور پھر بعد میں پانچ سی سی نیم گرم دودھ اسے سرنج کے ساتھ پلاکر ڈربے میں چھوڑدیں. نیکسٹ ڈے پھر رات کو آٹھ بجے اسی طرح کبوتر کو ایک گولی کھلا کے دودھ پلا کے چھوڑ دیں. صبح تک آپ کے کبوتر کا کندھا ٹھیک ہو چکا ہوگا.اس دن کبوتر کو اڑائیں‌نہ بلکہ جال میں رہنے دیں. رات کو پھر اسی وقت ایک گولی کھلا کے اسے دودھ پلا دیں. اور پھر اگلی صبح اپنے کبوتر کو اڑا دیں. انشاءاللہ آپ کا کبوتر بالکل ٹھیک پرواز کرے گا. اور پوری پرواز دے کر گھر واپس آئے گا

حرف آخر

دوستو یہ طریقہ علاج نہ صرف میرا بلکہ اور بھی بہت سے دوستوں کا آزمایا ہوا ہے. اگر آپ کے کسی کبوتر کے ساتھ یہ کندہ لگنے والی Pigeon Shoulder Treatment پرابلم ہوتی ہے. تو اس آرٹیکل کو فالو کرتے ہوئے اس کا علاج کریں. آپ کو سو فیصد رزلٹ ملے گا. اس طریقہ علاج کو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شئیر کریں. تاکہ وہ بھی ان معلومات سے فائدہ اٹھا سکیں. کبوتر پروری کے شوق سے متعلق اور بھی بہت ساری مستند معلومات ویب سائٹ پے مضامین کی شکل میں‌موجود ہیں. اگر آپ اپنے شوق میں بہتری لانے کے خواہش مند ہیں تو انہیں ضرور پڑھیں. انشاء اللہ آپ کی معلومات میں اضافہ ہوگا. اور آپ کے شوق میں یقینی بہتری آئے گی

Leave a Comment