سندوری پلک والے کبوتر لال پلکے Red Eye Led Pigeons

لال پلکے کبوتر 

ہائی فلائیر کبوتروں میں آنکھ کی پلک مختلف رنگوں میں پائی جاتی ہے.  Red Eye Led Pigeons  جیسے سفید یا پھر سفید مومی رنگ کی پلک. ہلکے زرد رنگ کی یا پھر زرد مومی پلک. اس کے علاوہ ہلکے سیاہی مائل رنگ میں بھی کبوتروں کی پلک پائی جاتی ہے. سفید پلک ہائی فلائیر کبوتروں میں بہترین تصور کی جاتی ہے. اس کے علاوہ مومی زرد کی پلک بھی بہترین ہے. لیکن لال رنگ کی پلک ہائی فلائیر کبوتروں میں نایاب ہے. لال رنگ کی پلک اگر دیکھا جائے تو لو فلائیر کبوتروں میں عام مل جاتی ہے. اس کے علاوہ قصوری کبوتروں کی کچھ نسلوں میں پلک پے ہلکے گلابی رنگ کے ذرے ملتے ہیں. لیکن لال یا سندوری پلک ہائی فلائیر کبوتروں میں بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے

کمانگر ہیرالال سندوری پلک والے کبوتر 

اپنے آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو جن کبوتروں کی تصویروں کا شوق کروا رہا ہوں. یہ کبوتر لاہور کینٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کبوتر پرور چوہدری محسن نواز گھمن کے ہیں. لال پلکوں والے یہ کمانگر ہیرا لال کبوتر ان کی چھت پے موجود ہیں. ان کی سب سے بڑی خوبی ان کبوتروں کی لال سندوری پلک ہے. اس کے ساتھ ساتھ یہ نایاب لال پلکے کبوتر پرواز میں بھی اپنا ثانی نہی رکھتے. چوہدری محسن نواز گھمن کی اپنی چھت پے بھی ان کبوتروں کی پرواز کا رزلٹ انتہائی شاندار ہے. اس کے علاوہ ان کے مختلف دوستوں کی چھتوں پے بھی یہ کبوتر اپنی پروازی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں Red Eye Led Pigeons

چوہدری محسن نواز گھمن 

ایک اچھے اور سلجھے ہوئے کبوتر پرور ہیں. جنہوں نے کبوتروں کی اس نایاب قسم کو سنھبال کے رکھا ہوا ہے. کافی ہیوی بجٹ کے ساتھ انہوں نے یہ کبوتر بنائے ہیں. اور کبوتروں کی اس قسم کو اس حالت میں رکھنے کے لئے کافی محنت کر رہے ہیں. ان کبوتروں کے لئے سخت گرم موسم میں شام تک کی پرواز ایک عام سی بات ہے. پرواز کے ساتھ ساتھ یہ کبوتر سیان بھی اچھی رکھتے ہیں. اس سیزن میں ان کبوتروں کے بے بی پیجنز نے لاہور میں مختلف چھتوں پے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے

باڈی سٹرکچر اور آنکھ 

جیسا کہ شروع میں آپ کو بتایا کہ ان کبوتروں کی پلک لال سندوری رنگ کی ہے. اور ہائی فلائیر کبوتروں میں یہ پلک بے حد نایاب ہے. دنیا میں کچھ ہی کبوتر پرور ایسے ہیں جن کے پاس یہ کبوتر موجود ہیں. ان میں سے سرفہرست نام محسن گھمن صاحب کا ہے. اس مضمون میں مخلتف جگہ پران کبوتروں اور ان کی آنکھوں کی تصاویر لگائی گئی ہیں. جن کو دیکھ کے آپ ان کبوتروں کے باڈی سٹرکچر اور جسمانی خوبصورتی کا اندازہ لگا سکتے ہیں. ساتھ میں بہت ہی اہم چیز جو دیکھے والی ہے. وہ ہے ان کبوتروں کی آنکھ اور پلک کا رنگ Red Eye Led Pigeons

آپ کی رائے ان کبوتروں کے بارے میں

آرٹیکل پڑھ کے اور ان کبوتروں کی نایاب تصاویر کو دیکھ کر. ان کبوتروں کے بارے میں ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے گا. آپ کو ان کبوتروں‌کا شوق کیسا لگا. جو کہ انتہائی نایاب اور بہت کم لوگوں کے پاس ہیں. ان کبوتروں کی تصاویر فراہم کرنے کے لئے میں چوہدری محسن نواز گھمن صاحب کا بے حد مشکور ہوں. کبوتر پروری کے شوق سے متعلق معلوماتی مضامین انگلش اور اردو زبان میں پڑہنے کے لئے ہماری ویب سائٹ کو وزٹ کرتے رہیں. یقینا یہاں پر موجود معلوماتی مضامین پڑھ کے آپ کے شوق میں بہتری آئے گی

Leave a Comment