کبوتروں کی پروازمیں اضافہ کے لئے سپیشل خوراکSpecial Pigeons Feed

کبوتر کی پرواز میں اضافہ

اپنے آج کے اس آرٹیکل میں آپ کے ساتھ کبوتروں کی پرواز میں‌اضافہ کےلئے ایک بہت ہی خاص خوراک بنانے کا طریقہ شئیر کرونگا. جسے اگر آپ اس آرٹیکل میں بتائے ہوئے طریقے کے مطابق بنا کے اپنے کبوتروں کو استعمال کرواتے ہیں. تو لازم طور پر آپ کے کبوتر اپنی پرواز میں اضافہ کریں گے. لیکن اس سے پہلے کچھ اہم باتیں جن کا جاننا ایک اچھے کبوترپرور کے لئے بے حد ضروری ہے. ہر وہ شخص جو کبوتر پروری کے شوق سے وابستہ ہے. اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پاس اچھے سے اچھے کبوتر ہوں. پروازی مقابلوں میں ان کا رزلٹ شاندار ہو.اورہر کوئی اپنی   ہمت و استطاعت اور سمجھ بوجھ کے مطابق اس کے لئے کوششیں کرتا رہتا ہے

ذھن میں رکھنے والی بات

سب سے اہم بات جو ہر کبوتر پرور کو ذہن میں رکھنی چاہئے. وہی کبوتر اچھی پروازی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں. اڑنا جن کے خون میں شامل ہوتا ہے.اور پھر ایک اچھےپروازی کبوتر والی خوبیاں ان میں موجود ہوں. پھر اس کے بعد کبوتروں کی تربیت خوراک دانہ پانی سنبھال ادویات و نسخہ جات اور موسم بھی کبوتر کی پرواز پے اثر انداز ہوتے ہیں.مجموعی طور پر سبھی کبوتر ایک جیسے نہیں ہوتے. ہر کبوتر کی اپنی ایک الگ طبیعت مزاج خوبیاں اور خامیاں ہوتی ہیں. ایک اچھا کبوتر پرور وہی ہوتا ہے. کہ جو اپنے کبوتر کو سمجھے. اور اسے کارکردگی میں اضافے کے لئے وہی اشیاء استعمال کروائے جو اس کے لئے مناسب ہوں

ہر کبوتر کا مزاج مختلف ہوتا ہے

کیونکہ کچھ کبوتر ایسے ہوتے ہیں. کہ اگر انہیں کوئی اچھی متوازن خوراک بنا کر کھلا دی جائے. تو وہ اس کے استعمال سے اپنی پرواز میں اضافہ کر لیتے ہیں. اس کے برعکس کچھ کبوتر کوئی اچھا گرم پانی بنا کر استعمال کروائیں. تو وہ اپنی پرواز میں اضافہ کرلیتے ہیں. مزید اس طرح کے کبوتر بھی ہوتے ہیں. کہ جن کو ایک خاص مقدار میں کسی میڈیسن کا استعمال. یا پھر کوئی نسخہ استعمال کروانا پڑتا ہے جس سے وہ اپنی پرواز میں اضافہ کرتے ہیں. اس کے علاوہ اس طرح کے کبوتر بھی ہوتے ہیں. کہ آپ انہیں جب بھی اڑائیں انہوں نے جتنی ان میں طاقت ہے اس کے مطابق پرواز کر کے ہی واپس آنا ہوتا ہے. ایسے کبوتروں کو کبھی بھی کوئی انرجی بوسٹ قسم کی چیز نہ استعمال کروائیں. ورنہ فائدہ کی بجائے نقصان ہوگا

یاد رکھنے والی بات

یاد رکھیں کبوتر کبوتر کی پرواز میں اضافہ کے لئے آپ کوئی خاص قسم کی خوراک تیار کروا کے استعمال کروا رہے ہوں کوئی گرم پانی یا میڈیسن.جو بھی چیز آپ استعمال کروا رہے ہیں اسکا تجربہ عام پھرتوں کے دوران کر لیں. اور آپ کا جو کبوتر جس چیز سے اپنی کارکردگی میں اضافہ کر رہا ہے اسے نوٹ کر لیں. اور پھر دوبارہ اپنے اس کبوتر کو وہی چیز استعمال کروائیں. جس کے استعمال سے اس نے اپنی پرواز میں اضافہ کیا ہو. اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو تب ہی ہم اپنے کبوتروں سے پروازی مقابلوں کے دوران بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں

سپیشل خوراک بنانے کا طریقہ

اب ہم دیکھتے ہیں‌کہ کبوتر کی پرواز میں اضافہ کے لئے وہ سپیشل خوراک کس طرح بنانی اور کیسے استعمال کروانی ہے. جس کا ذکر میں نے آرٹیکل کے شروع میں‌کیا ہے. خوراک بنانے کے لئے سب سے پہلے تیس بادام کی گریاں‌لے کر انہیں رات کو کسی مٹی کے برتن میں بھگو دیں. صبح ان کا چھلکا اتار کر بادام کی گریوں کو اچھی طرح‌کوٹ کے باریک کر لیں. ایک بڑی الائچی میں سے جتنے بیج نکلیں وہ اور چار عدد کالی مرچ لے کر انہیں بھی اچھی طرح کوٹ کے بادام کی گریوں کا جو پیسٹ بنا ہے اس میں اچھی طرح مکس کر لیں. “آملے کا مربعہ” ایک آملہ لے کر اس کی مٹھاس ختم کر لیں اور اسے بھی باداموں کے اندر اچھی طرح کوٹ کے مکس کر لیں

اس کے بعد آدھا چمچ دوالمسک. آدھا چمچ خمیرہ گائوزبان. چنے جتنا کشتہ مروارید. دس عدد چاندی کے ورق اور تین عدد سونے کے ورق لے کر ان سب اشیاء کو بھی باداموں کے ساتھ خوب اچھی طرح کوٹ کے مکس کر لیں. اور اس کے بعد جو پیسٹ آپ کے پاس تیار ہوتا ہےاس کی چنے برابر گولیاں بنا لیں. کبوتروں کی پرواز میں اضافہ کے لئے آپ کی سپیشل خوراک تیار ہوگئی ہے. جو کہ آپ کے کبوتر کی پرواز میں اضافہ کے لئے ایک بہترین چیز ہے. اب ہم دیکھتے ہیں کہ ان بنائی ہوئی گولیوں کو استعمال کس طرح سے کروانا ہے

خوراک استعمال کروانے کا طریقہ

اب اگر کل صبح آپ نے اپنے کبوتر اڑانے ہیں. تو آج رات کو نو بجے کے قریپ اپنے ہر اڑائے جانے والے کبوتر کو تین تین گولیاں کھلا دیں. اور پھر گولیاں‌کھلانے کے بعد ہر کبوتر کو پانچ سی سی سادہ پانی میں پانچ قطرے شہد کے مکس کر وہ پانی پلا دیں. شہد کی مقدار کو آپ موسم کے لحاظ سے کم یا زیادہ کر سکتے ہیں. مطلب اگر ٹمپریچر کچھ زیادہ ہے تو شہد کے قطرے کم کر سکتے ہیں. صبح جس وقت اور جس طریقے سے آپ اپنے کبوتر اڑاتے ہیں اللہ تعالیٰ کا نام لے کر انہیں اڑادیں. یقیننا آپ کے کبوتر اپنی پرواز میں اضافہ کر کے گھر واپس آئیں گے

کبوتر کی پرواز میں اضافہ کا یہ طریقہ کار میرا خود کا آزمودہ ہے. پھر اس کے بعد پیجن ماسٹر کے بہت سارے ناطرین اس نسخہ کو استعمال کروا کے اپنے کبوتروں سے بہت اچھا رزلٹ لے چکے ہیں. اس لئے بلاجبجھک اس آزمودہ طریقہ کار کو تیار کروا کے استعمال کروائیں. اگر آپ اس آرٹیکل کو پڑھتے ہیں تو اپنے دوسرے دوستوں کو بھی اس ویب سائٹ کے بارے میں بتائیں تاکہ وہ بھی ان معلومات سے فائدہ اٹھا کے اپنے شوق میں بہتری لا سکیں

6 thoughts on “کبوتروں کی پروازمیں اضافہ کے لئے سپیشل خوراکSpecial Pigeons Feed”

  1. Good ap jesy ostadon ki waja sy kabootar parwri ka shoq parwan char raha ha Allah ap ko khush rakhy average ki bazi waly kabootron ki khurak k bary me koi artical likh dyn jazakAllah……

    Reply

Leave a Comment