ٹیڈی کبوترپاکستانی پیجن بریڈTeddy Pigeons World Famous Pakistan Pigeon Breed

کچھ ٹیڈی کبوتروں کے بارے میں

آج کے اس آرٹیکل میں ہم Teddy Pigeons کے بارے میں بات کریں گے.اور آپ کو مختلف قسم کے کچھ ٹیڈی کبوتروں اور ان کے آئی کلوز اپ کا شوق کروائونگا. جیسا کہ آپ سب جانتے ہی ہیں کہ ہائی فلائیر کبوتروں کی یہ ورلڈ فیمس پاکستانی پیجن بریڈ ہے. World Famous Pakistan Pigeon Breed Teddy Pigeons ہر اس جگہ پے یا ہر اس ملک میں جہاں پے کبوتروں کے شوقین موجود ہیں. کبوتر پرور دوست ان کبوتروں کے حصول کے لئے سرگرداں نظر آتے ہیں. ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پاس یہ

کبوتر موجود ہوں.اور یہ سب بلاوجہ بھی نہیں ہے. یہ کبوتر پرواز سیان اور خوبصورتی میں بے مثال ہیں

ٹیڈی کبوتروں کی ابتداء

ابتدائی طور پر کبوتروں کی اس مشہور پاکستانی نسل کے بنانے والوں میں قصور کے مستری خاندان کا نام آتا ہے.اُستاد مستری رشید ٹیڈی صاحب جن کے نام پر کبوتروں کی اس نسل کا نام مشہور ہوا.اور پھر بعد میں ورلڈ فیمس استاد چوہدری سخی بھٹی صاحب کا نام. یا پھر اس بارے میں کچھ اور کہانیاں بھی ہیں. جن سے تقریبا ہر کبوتر پرور دوست واقف ہے. کچھ ان سے اتفاق کرتے ہیں اور کچھ نہیں. لیکن ایک بات مسلمہ ہے کہ ٹیڈی کبوتروں کو دنیا بھر کے کبوتر پرور حلقوں میں شہرت دلوانے والے شخص کا نام استاد چوہدری سخی محمد بھٹی ہے. پاکستان میں تو ان کبوتروں کی شہرت تھی ہی. لیکن انہوں نے ان کبوتروں کو “گلف: متحدہ عرب امارات کے گرم ترین موسم میں اڑا کے ان سے شاندار پروازیں حاصل کیں. اور یوں ان کبوتروں کی شہرت پوری دنیا میں پھیل گئی

ٹیڈی کبوتروں کی اقسام

اور پھر ہر کبوتر پرور ان کبوتروں کی تلاش میں سرگرداں نظر آنا شروع ہو گیا. تب اور بھی بہت سے اساتذہ کرام کے ناموں سے ان کے بنائے ہوئے ٹیڈی کبوتر شہرت حاصل کرنے لگے.جن میں استاد میاں نذیر مرحوم کے گھر کے ٹیڈی کبوتر ، مہروں والے ٹیڈی کبوتر. اور پھر اس کے بعد سیٹھ والے ٹیڈی کبوتر، بگلا ٹیڈی اسی طرح اور بھی بہت سارے ٹیڈی اور اب رائل ٹیڈی. بعد میں ان کبوتروں کو بنانے والے ان میں‌خوبصورتی تو بہت زیادہ لے کر آ گئے. لیکن پروازی صلاحیتوں کم ہو گئیں.اور پھر اس کے بعد طرح طرح کی باتیں ان کبوتروں کے بارے میں مشہور ہونا شروع ہو گئیں

خلیجی ممالک اور ٹیڈی کبوتر

جس چیز کی ڈیمانڈ بڑھ جائے تو پھر اس چیز کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے. یہی اصول ٹیڈی کبوتروں پے بھی لاگو ہوا. سوشل میڈیا پے آپ دیکھتے ہی ہونگے. ان کبوتروں کی قیمت اب ہزاروں سے بڑھ کے لاکھو ں تک پہنچ چکی ہے. ان کبوتروں کی قیمت یہاں تک پہچانے میں کچھ کردار خلیجی ممالک کے کبوتر پروروں کا بھی ہے. جو ان کبوتروں کو مہنگے داموں پاکستان سے خریدتے ہیں. اس سلسلے میں وہ دوست جو کبوتر پروری کے شوق سے وابستہ ہے کئی کہانیاں سن چکے ہونگے. کچھ پاکستانی کبوتر پرور ایسے ہیں جو ان کبوتروں کی بدولت معاشی طور پر کافی حد تک مضبوط ہوئے

خرید و فروخت ٹیڈی کبوتر

اب تو بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ ٹیڈی کبوتروں کی خلیجی ممالک اور پاکستان کے درمیان ہونے والی تجارت میں دونوں طرف سے مڈل مین کا کردار ادا کرنے والے افراد ان کبوتروں کی قیمتوں کو بڑھا چڑھا کے پیش کرتے ہیں. اگر کوئی کبوتر انہوں نے ہزاروں میں خریدا ہے تو اسے لاکھوں میں بتایا جاتا ہے. اس سلسلے میں باقاعدہ کمپین چلائی جاتی ہے. سوشل میٹیا مطلب یو ٹیوب اور فیس بک پے کبوتروں کی قیمتِ خرید کو وائرل کیا جاتا ہے. تاکہ خلیجی ممالک میں‌جا کے ان کبوتروں کو اور زیادہ قیمت پے فروخت کیا جاسکے اور زیادہ منافع کمایا جا سکے. غریب کبوتر پرور کے لئے ایک اچھا ٹیڈی کبوتر خریدنا ایک خواب ہو گیا ہے

طلب اور قیمت

اگر کسی چیز کی طلب بھی زیادہ ہو اور قیمت بھی اچھی خاصی ہوتو پھر زیادہ منافع کمانے کے چکر میں اس چیز کی کاپی “دونمبر” بھی بہت جلد مارکیٹ میں آجاتا ہے. یہی وجہ ہے کہ آج کل ہر طرف آپ کو طرح طرح کے ٹیڈی کبوتر نظر آئیں گے. ہربیچنے والا اپنے کبوتروں کو ٹیڈی کبوتر بتاتا ہے. اب یہ ہو اتنے گئے ہیں کہ بیچنے والے کے پاس آپشن ہوتا ہے کہ بھئی یہ میرے فلاں قسم کے ٹیڈی کبوتر ہیں. اب اگر خریدنے والے شخص کو ٹیڈی کبوتر کی پہچان ہو. پھر تو اس کے لئے ممکن ہے کہ وہ صحیح اور غلط میں پہچان کر سکے. ورنہ دوسری صورت میں اکثر دوستوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے

ٹیڈی کبوتروں کی کارکردگی

یہی وجہ ہے کہ آپ کو آج کل اکثر کبوتر پرور حضرات سوشل میڈیا پر بحث کرتے نظر آئیں گے.کوئی کہہ رہا ہوگا کہ کبوتروں کی اس نسل کا رزلٹ پرواز اور سیان میں انتہائی شاندار ہے. اور یہ کہ جس طرح کہ یہ کبوتر ہیں کسی دوسری نسل کے کبوتر ان کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتے. جب کہ کچھ دوستوں کے نزدیک ٹیڈی کبوتر خریدنا صرف پیسے کا ضیاع ہے. پرواز میں ان کا کوئی خاص رزلٹ نہیں ہے. بےکار کبوتر ہیں یہ. صرف خوبصورتی ہے ان کبوتر میں. اس کے علاوہ ان کبوتروں کا کوئی فائدہ نہیں‌ہے. جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کبوتر پرور دوستوں‌کی یہ متضاد رائے درج ذیل وجوہات کی بنا پے ہے

پہلی وجہ ہے اصل اور نقل

پہلی وجہ یہ ہے کہ جن کبوتر پرور دوستوں کے پاس اصل ٹیڈی کبوتر ہیں. یا اگر کچھ دوست ان کو خریدتے بھی ہیں تو ٹیڈی نسل کے کبوتروں کی پہچان کا علم ہونے کی بدولت اصلی کبوتر حاصل کرنے میں‌کامیاب ہو جاتے ہیں. تو وہ اچھی پرواز ہی دیتے ہیں. سیان میں بھی ان کا رزلٹ انتہائی شاندار ہوتا ہے. کیونکہ یہ حقیقت ہے کے ٹیڈی نسل کے کبوتر پرواز کی بے مثال خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں. اور انہوں نے اپنی پرفارمنس سے خود کو ثابت کیا ہے. اس لئے وہ دوست آپ کو ٹیڈی کبوتروں کی تعریف کرتے نظر آئیں گے. لیکن جن دوستوں کے پاس صرف نام کے ٹیڈی کبوتر ہوتے ہیں تو وہ پھر واقعی نہیں اڑتے

دوسری وجہ ہے انتہائی قیمت

ٹیڈی کبوتروں کے بارے میں اس متضاد رائے کی دوسری وجہ ان کبوتروں کی قیمت ہے. جب کوئی بندہ ایک کبوتر کو لاکھوں روپے خرچ کر کے حاصل کرتا ہے تو اسے اڑانے کے لئے دل گردہ چاہئے. لاکھ روپے میں ایک کبوتر خریدا . جب اسے اڑایا تو پرواز سے واپسی پر وہ گھر نہ آئے یا پھر کوئی شکاری پرندہ اسے شکار کر لے تو بس نیچے اس کے مالک کا پھر اللہ ہی حافظ ہے. مزید جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں کہ ان کبوتروں کا بے بی پیجن بھی پانچ سے دس ہزار روپے میں سیل ہوتا ہے. تو زیادہ تر دوست انہیں پھر اڑانے کی بجائے بیچنا شروع کر دیتے ہیں. اب جب کبوتر یا ان کے بےبی پیجنز اڑیں گے ہی نہیں تو رزلٹ کا کیا خاک پتا چلے گا

حرف آخر

خیر اوورآل دیکھا جائے تو ٹیڈی کبوتر پاکستانی کبوتروں کی وہ واحد نسل ہے جس نے پاکستان بننے کے بعد سے لے کر اب تک سب سے زیادہ شہرت حاصل کی ہے. اور گزشتہ کچھ دہائیوں سے اس نسل نے اپنی اس شہرت کو برقرار رکھا ہوا ہے. ہر خاص و عام ان کا دیوانہ نظر آتا ہے. اور یہ تو ہے کہ دھواں وہیں سے اٹھتا ہے جہاں پے آگ ہوتی ہے

امید ہے ٹیڈی کبوتروں کے بارے میں یہ آرٹیکل آپ کو پسند آئے گا. اختلاف رائے کا حق آپ محفوظ رکھتے ہیں. آرٹیکل پڑہنے اور ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے لئے بے حد شکریہ. کبوتر پروری کے شوق سے متعلق اگر آپ اپنی معلومات میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں. یا اپنے شوق میں بہتری لانا چاہتے ہیں تو ویب سائٹ کو ضرور وزٹ کرتے رہا کریں. اور کبوتر پروری کے شوق سے متعلق مستند،رزلٹڈ اور آزمودہ معلومات سے استفادہ حاصل کریں

Leave a Comment