کبوتر کے جسم کی سوزش کا پرفیکٹ علاج Treatment Of Pigeon Swallowing

کبوتر کے جسم کی سوزش

جو دوست کبوتر پروری کے شوق سے وابستہ ہیں. اور کبوتروں کے پروازی مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں. ان میں سے اکثر دوستوں کو اس مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے. کہ جب وہ ہر نئے سیزن کے آغاز میں اپنے کبوتروں کو اڑانا شروع کرتے ہیں. تو ابتدائی پھرتوں‌کے دوران ان کے کچھ کبوتروں کے جسم پر سوزش آجاتی ہے. جس کی وجہ سے کبوتر یا تو ٹھیک طرح سے اڑتا نہیں ہے. یا اگر اڑتا ہے تو جلد واپس گھر آجاتا ہے. یہ سوزش کبوتر کے سینے کی ہڈی کے ارد گرد موجود گوشت پے محسوس کی جا سکتی ہے. آج کے اس آرٹیکل میں ہم اسی چیز پر بات کریں گے. کہ کبوتر کی جسم پے سوزش کن اسباب کی وجہ سے ہوتی ہے. اور کس طرح سے ہم اس کا پرفیکٹ ٹریٹمنٹ کر سکتے ہیں

سوزش ہونے کے اسباب

کبوتر کے جسم پے سوزش ہونے کے دواہم اسباب ہیں. جیسا کہ ہم نے اوپر ذکر کیا کہ ابتدائی پھرتوں کے درمیان کبوتر اس مسئلے کا شکار ہوتے ہیں. پہلا سبب تو یہ ہے کہ ابتدائی پروازوں میں ہی جب ایک اچھا پروازی کبوتر. جب کے ابھی اس کی پرواز کی پریکٹس نہیں ہوتی. کسیں نہیں بن پاتیں.اور وہ ابتداء ہی میں ایک دن اچانک زیادہ پرواز کر کے آتا ہے. تو اس کا جسم سوزش کا شکار ہو جاتا ہے. جب کہ دوسری وجہ اگر کسی دن کبوتر صبح کے وقت پانی پی لے. اور آپ اسے اڑا دیں پھر بھی کبوتر کے ساتھ یہی مسئلہ درپیش آجاتا ہے. اس کے علاوہ جب کبوتر پرور دوست اپنے کبوتروں کو صبح کے وقت پرواز سے پہلے پانی دینا شروع کرتے ہیں. تب بھی کبوتر اس پرابلم کا شکار ہو جاتے ہیں

احتیاط جو کی جا سکتی ہے

سب سے پہلے تو آپ جب اپنے کبوتروں کو اڑانا شروع کریں. تو ابتداء میں اپنے اچھے پروازی کبوتروں کو ان کے کچھ پر باندھ کے اڑایا کریں. تاکہ وہ زیادہ زور نہ لگائیں. اور کچھ دیر اڑ کے واپس گھر آکے بیٹھ جائیں. آہستہ آہستہ جب ان کے جسم کی کسیں بن جائیں. تو پھر اپنے اچھے پروازی کبوتروں کے پر کھول کے انہیں اڑائیں. ایسے کرنے پر آپ کے کبوتر اس مسئلہ سے دوچار نہیں‌ہونگے. دوسری احتیاط یہ کریں کہ جب آپ اپنے کبوتروں کو پرواز سے پہلے صبح پانی دینا شروع کریں. تو ابتداء میں انہیں ایک یا دو سی سی پانی دے کر اڑائیں. اس کے بعد آہستہ آہستہ صبح کے وقت پرواز سے پہلے دئے جانے والے پانی کی مقدار بڑہاتے رہیں. تب بھی آپ کے کبوتر جسم پے سوزش آ جانے سے محفوظ رہیں گے

پہلا طریقہ علاج

سب سے پہلے ایک بڑی الائچی لے کر اس میں سے جتنے دانے نکلیں وہ لے لیں. اس کے بعد دارچینی کا ایک انچ کا ٹکڑا لے لیں. اور سونڈ مطلب خشک ادرک ایک گندم کے دانے جتنی لے کر. ان تینوں چیزوں کو دوسوپچاس گرام پانی میں ڈال کر چولہے پر ہلکی آگ رکھتے ہوئے پکائیں. جب پک پک کے پانی آدھا رہ جائے تو چولہا بند کر دیں

اب اس کے بعد چھوٹے سائز کے کالے چنے کے برابر پھٹکڑی لے کر. اسے گرم توے پے رکھ کے اس کی کِھیل کر لیں. مطلب گرم توے پر پھٹکڑی کو رکھ کے ہلکا سا گرم کر لیں. اور پھر اس پھٹکڑی کو پیس لیں. جب یہ کام کر لیں تو پھر آپ ایک منقہ لے کر اس کے بیج نکال دیں. اور پسی ہوئی پھٹکڑی کو اس منقہ کے اندر رکھ کے گولی بنا لیں. رات کے وقت جب کبوتر کو ڈربے میں بند کرنا ہے. تو اسے یہ گولی کھلا دیں. اس کے بعد ہم نے جو تین چیزوں کا پانی بنایا تھا وہ پانی دو سی سی کبوتر کو پلا کے اسے ڈربے میں بند کر دیں. انشاء اللہ صبح جب آپ اپنے کبوتر کو باہر نکالیں گے تو وہ بالکل ٹھیک ہو چکا ہوگا

دوسرا طریقہ علاج

جسم کی سوزش سے متاثرہ کبوتر کا علاج آپ اس طریقہ سے بھی کر سکتے ہیں کہ. ایک منقہ لے کر اس کے بیج نکال دیں. اور پھر چھوٹی کالی مرچ کے سائز جتنی سونڈ اور ایک لونگ اس منقہ کے اندر رکھ کے. اس کی گولی بنا کررات کو کبوتر کو کھلا دیں. اور اس کے بعد تین سی سی نیم گرم سادہ پانی میں پانچ قطرے شہد کے مکس کر کے کبوتر کو پلا کر. اسے کسی ایسی جگہ بند کردیں جہاں پے اسے ڈائریکٹ ہوا نہ لگے. صبح تک آپ کے کبوتر کے جسم کی سوزش بالکل ٹھیک ہو جائے گی. اور وہ پرواز کے لئے پھر سے تیار ہوگا

تیسرا طریقہ علاج

کبوتر کے جسم کی سوزش کے علاج کا تیسرا طریقہ کچھ اس طرح سے ہے کہ آپ میڈیکل سٹور سے انڈومیتھاسین پچیس ملیگرام والا ایک کیپسول لے لیں. اور آپ کا جو کبوتر اس پرابلم کا شکار ہے. اس کو یہ کیپسول کھلا نے کے بعد. اسے تین سی سی عرق مکو پلا کراسے دو گھنٹے کے لیے کسی ایسی جگہ بند کردیں . جہاں اسے ہوا نہ لگے. ہوا سے بچانے کے لئے آپ کبوتر کو جس جگہ بند کیا ہے. اسے کپڑے سے ڈھانپ دیں. دو گھنٹے بعد آہستہ آہستہ اس کپڑے کو اتار کر کبوتر کو باہر نکال لیں. انشاء اللہ آپ کے کبوتر کے جسم کی سوزش ٹھیک ہو جائے گی

حرف آخر

امید کرتا ہوں میرا یہ آرٹیکل کبوتر پرور دوستوں کے لئے مفید اور معلوماتی ہو گا. جسے پڑھ کے وہ اپنے کبوتر کا جو کے سوزش کا شکار ہو چکا ہے. بہتر طور پر علاج کر سکیں گے. ویب سائٹ پیجن ماسٹر ڈوٹ نیٹ پے کبوتر پروری کے شوق سے متعلق جو معلوماتی آرٹیکل آپ کو پڑہنے کو ملتے ہیں وہ سب سو فیصد آزمودہ ہوتے ہیں. اور کامیاب نتائج حاصل کر کے ہی یہ معلومات آپ سب کے ساتھ شئیر کی جاتی ہیں. اس لئے بلا کسی ہچکچاہٹ کے آپ انہیں بنا کے استعمال کر سکتے ہیں. یقینی بات ہے آپ کو اچھا رزلٹ ملے گا.

Leave a Comment